لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ بورڈ بھی یوپی بورڈ اور سی بی ایس ای کی طرز پر اپنے طلباء کو ایک سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کمپارٹمنٹ امتحان کی سہولت فراہم کرے گا۔ منشی-مولوی (10ویں) اور عالم (12ویں) کے طلباء اگر زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں فیل ہوتے ہیں تو اگلی جماعت میں داخلہ لے سکیں گے۔ کسی ایک مضمون میں کم نمبر آنے پر امپرومنٹ امتحان کی سہولت بھی دی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ نے کمپارٹمنٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ کمپارٹمنٹ کے امتحانات 5 اکتوبر کو ہوں گے۔ جس میں 691 طلباء شرکت کریں گے۔
مدرسہ بورڈ 5 اکتوبر کو کمپارٹمنٹ امتحان منعقد کرے گا، تمام تیاریاں مکمل
Published : Oct 3, 2024, 3:42 PM IST