میں نے اپنے سسر کو قتل کردیا، لاش گھر میں پڑی ہے'، خاتون کی باتیں سن کر پولیس کے اڑے ہوش
Published : Jul 5, 2024, 5:00 PM IST
سمستی پور: ضلع کے موہن پور تھانہ علاقے میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا۔ ایک خاتون نے تھانے پہنچ کر پولیس کے سامنے کہا کہ صاحب ہم نے اپنے سسر کو گلا دباکر قتل کیا ہے۔ خاتون کی بات سن کر تھانے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے لیا، ٹیم موقع پر بھیجی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 62 سالہ شخص کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔