سوپول بہار میں نرسری کا پانچ سالہ بچہ بیگ میں بندوق لے کر پہنچا اسکول، تیسری جماعت کے طالب علم کو ماری گولی
Published : Aug 2, 2024, 10:08 AM IST
بہار:سپول میں ایک پانچ سالہ لڑکا ہینڈگن لے کر اپنے اسکول پہنچا اور دوسرے بچے پر گولی چلادی، جس سے کلاس 3 کا طالب علم زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا! یہ لڑکا، جو ایک نرسری کا طالب علم ہے، اپنے بیگ میں اسلحہ چھپاکر اسکول گیا تھا۔ ایس پی شیشو یادو کے مطابق، "طالبعلم نے ایک 10 سالہ لڑکے پر گولی چلائی، جو اسی اسکول میں کلاس 3 میں پڑھتا ہے۔ گولی اس کے بازو میں لگی۔ زخمی لڑکے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔"سوال یہ کہ لڑکا بندوق کو اسکول لے جانے میں کیسے کامیاب ہوا۔"