ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے لوگ مکمل سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں : مدثر حسن - People of Jammu and Kashmir - PEOPLE OF JAMMU AND KASHMIR

عام آدمی پارٹی کے امیدوار مدثر حسن نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام سیاسی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے خاندانی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں لوگ اس کے خلاف ووٹ دیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 7:42 AM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا کل آخری دن تھا اور امیدوار اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو اپنے منشور کی طرف راغب کرنے کے لیے آخری وقت تک مہم چلائی۔ راجپورہ اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار مدثر حسن نے اپنی انتخابی مہم آخری روز بھی شدت کے ساتھ جاری رکھی اور ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا منشور جاری کیا، پون کھیرا نے کہا، کشمیر خوابوں کا قبرستان بن گیا ہے - Congress Released Manifesto

عام آدمی پارٹی پہلی بار جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جس میں گڈ گورننس ماڈل کا نعرے دیا گیا ہے جسے دہلی میں لاگو کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے لوگوں کو بہت سی بنیادی سہولیات مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مدثر حسن نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام مکمل سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی امیدوار نے کہا کہ عوام ان پارٹیوں کے امیدواروں کے خلاف ووٹ ڈال کر خاندانی سیاست کرنے والی پارٹی کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بخوبی واقف ہیں کہ کس پارٹی نے جموں و کشمیر میں کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام خاندانی سیاست کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.