ETV Bharat / international

ہندوستانی مسلمانوں کی 'تکالیف' پر ایران کے سپریم لیڈر کا بیان، وزارت خارجہ کا شدید رد عمل - IRAN SUPREME LEADER ON INDIA - IRAN SUPREME LEADER ON INDIA

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسلام دشمنی اور مسلمانوں پر مصائب کے معاملے میں بھارت کو غزہ اور میانمار کے زمرے میں رکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس بیان پر وزارت خارجہ نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کے خلاف بیان دینے سے پہلے اپنے معاملات پر غور کریں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 7:37 AM IST

نئی دہلی: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کو ایک پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے بیچ اتحاد پر زور دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہندوستان، غزہ اور میانمار میں مسلمانوں کی 'تکالیف' کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک ٹویٹ میں لکھا ''اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ ہمیں امت اسلامیہ کے مشترکہ تشخص سے لاتعلق رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ہمیں خود کو مسلمان سمجھنے کا حق نہیں ہے اگر ہم میانمار، غزہ، انڈیا یا کسی اور جگہ مسلمانوں کی تکالیف سے غافل ہوں۔''

ایران کے سپریم لیڈر کے اس بیان پر حکومت ہند کے وزارت خارجہ نے شدید رد عمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں اقلیتوں کے بارے میں کئے گئے تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ غلط جانکاری ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ اقلیتوں کے بارے میں تبصرے کرنے والے ممالک کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو چیک کریں۔ دوسروں کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ دیکھیں۔"

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں ہندوستان، غزہ اور میانمار کے مسلمانوں کے مَصائِب و آلام کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ "اسلام کے دشمنوں نے ہماری مشترکہ شناخت ایک اسلامی امت کی پہچان کے حوالے سے ہمیشہ ہمیں لاتعلق کرنے کی کوشش کی۔" اسی کے ساتھ انہوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات و آزمائش پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

ایکس پر ایک اور پوسٹ میں انہوں نے غزہ اور فلسطین کے عوام کے مصائب کا مسئلہ اٹھایا۔ خامنہ ای نے لکھا کہ "اسلامی امت کی عزت کو برقرار رکھنے کے بڑے مقصد کا حصول صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "آج ہمارا فرض ہے کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مصیبت زدہ لوگوں کی حمایت کریں۔ جو شخص یہ فرض ادا نہیں کرے گا وہ یقیناً اللہ کے سامنے جوابدہ ہوگا۔

ہندوستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات کی تاریخ

ہندوستان اور ایران کے ثقافتی اور تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، جس کا اثر فن، ادب اور تجارت پر نمایاں ہے۔ دونوں ممالک کے بیچ خاص طور پر توانائی کے شعبے میں کافی کاروبار کیا ہے۔ ایران بھارت کو تیل فراہم کرنے والا بڑا ملک رہا ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل اور ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے تجارتی تعلقات میں اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے شنکر نے قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

جے شنکر کا بھارت پر پابندیاں لگانے کے امریکی انتباہ پر ردعمل، جانیں وزیر خارجہ نے کیا کہا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.