مدارس کے 11 ہزار طلباء کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا، داخلوں کا عمل شروع
Published : Jul 10, 2024, 1:12 PM IST
میرٹھ:میرٹھ میں تقریباً 95 مدارس غیر منظورشدہ پائے گئے ہیں۔ یہ شناخت کے بغیر چلائے جارہے تھے۔ اس میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 11000 سے زائد بتائی جاتی ہے۔ سی ایم یوگی کے حکم کے بعد ان طلباء کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ ضلع اقلیتی بہبود افسر روحیل اعظم نے بتایا کہ سروے کے بعد ایسے مدارس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ان میں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل روشن بنانے کے لیے انہیں سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا۔ ان مدارس میں طلبہ کو غیر عصری تعلیم دی جارہی تھی۔