ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی میں ہلکی بارشیں اور برفباری، زوجیلا، گریز اور افروٹ میں سفید چادر بچھ گئی - KASHMIR WEATHER

وادی کشمیر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کے بعد کئی راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش
وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 9:29 AM IST

سرینگر: تازہ مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر کے میدان علاقوں میں ہلکی بارش جب کہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری سے خشکی کا طویل دورانیہ ختم ہوا۔ گزشتہ کل سہ پہر کے بعد وادی کے میدانی علاقوں میں پہلے بوندا باندی اور پھر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات دیر تک جار رہا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے آج موسم خشک رہے گا جب کہ اگلے چار روز تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ حکام نے مغل ورڈ اور گریز، بانڈی روڈ کو ٹریفک کے آمدو رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ گزشتہ کل مغل روڈ اور گریز میں ہلکی برف باری ہوئی جس کے بعد وہاں پھسلن کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک حکام نے سڑک کو ٹریفک کے آمدو رفت کے لیے بند کر دیا۔

ادھر پیر گلی میں رات دیر گئے تک تازہ برفباری کا سلسہ جاری رہا جس کے نتیجے میں وہان 4 انچ سے زائد برفباری جمع ہوئی تھی۔ راز دان ٹاپ میں 3 انچ اور تلیل میں 3 انچ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ سادھنا ٹاپ کرناہ میں بھی برفباری ہوئی جہاں پانچ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر افروٹ گلمرگ میں پیر کو رواں موسم کی دوسری برفباری ہوئی۔ بیتی رات وہاں چار انچ سے زائد برفباری درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گریز کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

ٹریفک حکام کے اطلاع کے مطابق موسم میں بہتری اور سڑک کی حالت ٹھیک رہنے کی صورت میں جموں سرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ میں چھوٹی گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت ہوگی۔ موسم صاف ہونے کے بعد ہی روڈ پر ٹریفک کی بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.