اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج، عدالت کا پولیس کو حکم
Published : Jun 14, 2024, 2:40 PM IST
ممبئی: عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کے شوہر راج کندرا اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ یڈیشنل سیشن جج نے ایک تاجر کی طرف سے دائر شکایت پر پولیس کو حکم دیا کہ اسے بوگس گولڈ اسکیم میں دھوکہ دیا گیا ہے۔ معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ ردھی سدھی بلینئرز کے ڈائریکٹر کوٹھاری نے پولیس سے شکایت کی کہ کمپنی ستیوگ گولڈ جس کی بنیاد شلپا شیٹی اور راج کندرا نے رکھی،دھوکہ دہی کی ہے۔ جج نے تصدیق کرکے کہا کہ اس بات کے ثبوت ہیں کہ انہوں نے فراڈ کیا۔