ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دفعہ 370 کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے: ڈاکٹر غلام نبی بٹ - NC ON AMIT SHAH STATEMENT

نیشنل کانفرنس نے امت شاہ کے ایک بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی درجے کی بحالی کیلئے کوشش جاری رہے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 7:05 AM IST

Updated : Nov 16, 2024, 1:02 PM IST

ترال میں این سی کا ورکرز کنونشن (ETV Bharat)

ترال: نیشنل کانفرنس نے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ہے اور نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لیے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، کیوں جموں وکشمیر کی خصوصی حثیت کا درجہ نیشنل کانفرنس نے ہی دلایا تھا۔ ان باتوں کا اظہار سینیر نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے آج ترال میں ورکرس کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرونی ریاست مختلف جیلوں میں مقید قیدیوں کو بلا تاخیر وادی منتقل کیا جائے اور ایسے افراد جن کے خلاف کوئی بڑا کیس نہیں ہے کو رہا کیا جائے تاکہ وہ بھی پرامن زندگی گزار سکیں۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ بی جے پی کو نوشتہ دیوار پڑنا چاہیے کہ پروپگنڈا کرنے کے باوجود وہ کشمیر سے ایک سیٹ بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمر عبداللہ کی سرکار عوام کی خواہشات پر پورا اترے گی اور اس حوالے سے عوام کو نا امید نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں دفعہ 370 کی بحالی کا ذکر نہیں: طارق قرہ

خصوصی حیثیت کی بحالی پر قرارداد متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے: عبدالرحیم راتھر

واضح رہے گزشتہ روز امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر اندرا گاندھی سورگ سے واپس بھی آ جائیں اور راہل گاندھی کی چار نسلیں بھی زور لگا لیں، پھر بھی دفعہ 370 کو واپس نہیں لایا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Nov 16, 2024, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.