جھانسی: اترپردیش کے جھانسی میں میڈیکل کالج کے بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات دیر گئے آگ لگنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک آگ میں 10 نومولود بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ چائلڈ وارڈ کی کھڑکی توڑ کر کئی بچوں کو باہر نکالا گیا۔ اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ سمیت انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران اور فائر بریگیڈ کے کارکنان فوری طور پر موقعے پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ کئی تھانوں کی پولیس فورس کو بھی موقعے پر بلانا پڑا۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک 10 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے سات بچوں کی شناخت ہو گئی ہے، جب کہ تین بچوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Visuals from Jhansi Medical College, where a massive fire broke out in the Neonatal Intensive Care Unit (NICU) last night.
— ANI (@ANI) November 16, 2024
The fire claimed the lives of 10 newborns pic.twitter.com/IL8gjieJOK
بہت سے بچوں کو ریسکیو کیا گیا
اس واقعے کے دوران روتے بلکتے اور پریشان ماں باپ اور دیگر رشتے دار اپنے بچوں کی تلاش میں ہسپتال میں بھٹکتے نظر آئے۔ فی الحال آگ لگنے کی فوری وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے وقت این آئی سی یو وارڈ میں تقریباً 49 نوزائیدہ بچے داخل تھے۔ ڈی ایم اویناش کمار نے 10 بچوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تقریباً 39 شیر خوار بچوں کو بچایا گیا۔ ان میں سے کئی بچے زخمی ہیں۔ سخت طبی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل کالج میں داخل بچوں کی عمریں ایک دن سے ایک ماہ کے بیچ کی بتائی جاتی ہیں۔
#WATCH | UP: The newborns who were rescued after a massive fire outbreak at the Neonatal intensive care unit (NICU) of Jhansi Medical College, undergo treatment
— ANI (@ANI) November 16, 2024
(Visual of the rescued newborns blurred)
The fire claimed the lives of 10 newborns pic.twitter.com/OdRdoPFZGZ
12 گھنٹے میں جانچ رپورٹ سونپنے کا حکم
دریں اثنا، ریاست کے سی ایم یوگی نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک اور پرنسپل سکریٹری کو جھانسی بھیجا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے جھانسی کے کمشنر اور ڈی آئی جی کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان افسران کو 12 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج بندیل کھنڈ کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔ کئی اضلاع سے لوگ یہاں بچوں کے علاج کے لیے آتے ہیں۔ اس کے علاوہ یوگی آدتیہ ناتھ ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کو 50000 معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Jhansi Hospital Fire: CM Yogi announces Rs 5 lakh each to parents of newborns who died, 50,000 to families of injured
— ANI Digital (@ani_digital) November 16, 2024
Read @ANI Story | https://t.co/H6EWB9nN4r#jhansimedicalcollege #Jhansifire #CMYogi pic.twitter.com/q1dhHyBTf5
مزید پڑھیں: کانپور دیہات کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے چھ مزدوروں کی موت
یہ حادثہ رات 10 سے 10.30 بجے کے درمیان پیش آیا۔ وارڈ میں دھواں نکلتا دیکھ کر لوگوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی لیکن اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا آگ پھیل چکی تھی۔ زیادہ تر بچے دھویں اور جلنے کی وجہ سے فوت ہوئے۔ اس دوران ہسپتال کے احاطے میں افراتفری مچ گئی۔ ابتدائی جانچ کے مطابق یہ سانحہ آکسیجن کنسنٹریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Visuals from Jhansi Medical College, where a massive fire broke out in the Neonatal Intensive Care Unit (NICU) last night.
— ANI (@ANI) November 16, 2024
The fire claimed the lives of 10 newborns pic.twitter.com/IL8gjieJOK
اے ڈی جی نے صورتحال کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کانپور زون کے اے ڈی جی آلوک سنگھ بھی واقعہ کا جائزہ لینے میڈیکل کالج پہنچے۔ انہوں نے سب سے پہلے این آئی سی یو کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وہ ایمرجنسی وارڈ گئے اور زخمیوں کے جاری علاج کے بارے میں جانکاری لی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔ ساتھ ہی کئی بچوں کے والدین اب بھی اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
#WATCH | Jhansi Medical College tragedy | Kin of a newborn who died in the fire says, " our newborn was admitted here for one month. yesterday there was an operation and after that, the baby was admitted there (nciu). around 10 pm yesterday the fire broke out, we rushed to take… pic.twitter.com/ZvXfIYq4yn
— ANI (@ANI) November 16, 2024
میڈیکل کالج میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ
میڈیکل کالج پہنچے سابق مرکزی وزیر پردیپ جین آدتیہ نے کہا کہ میڈیکل کالج میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ڈاکٹروں اور عملے کی مدد سے کئی بچوں کو بچایا گیا۔ آگ لگنے سے زخمی ہونے والے بچوں میں تیزی سے انفیکشن پھیل رہا ہے۔ زخمی بچوں کو فوری علاج کے لیے صفدر گنج برن یونٹ منتقل کیا جائے گا۔
#WATCH | Jhansi Medical College tragedy | UP Deputy CM Brajesh Pathak says, " instructions have been given to probe the incident...local administration has been asked to submit the probe report within 24 hours. 10 newborns have died, 7 have been identified, 3 are yet to be… pic.twitter.com/4x7lAPLypQ
— ANI (@ANI) November 16, 2024
سخت کارروائی کی یقین دہانی
حکومت کی جانب سے پہنچے ریاستی وزیر منوہر لال پنتھ نے کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ کے حکم پر بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے سی ایم او سمیت موجود تمام افسران سے بات چیت کی۔ زخمی بچوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ تحقیقات میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
#WATCH | Jhansi Medical College fire tragedy | Bimal Kumar Dubey, Jhansi Commissioner says, " children are being given the best possible medical treatment, they will recover soon" https://t.co/Ki57EngJTf pic.twitter.com/pRVHuNusnG
— ANI (@ANI) November 15, 2024
یہ بھی پڑھیں: ممبئی: چیمبور کے ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی، سات افراد ہلاک
جھانسی کے بابینا کے ایم ایل اے راجیو سنگھ پریچہ جو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسپتال پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سانحے میں بدل گیا ہے۔ اس تکلیف کی گھڑی میں ہم تمام خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اس واقعہ پر حساس ہیں۔ سب سے پہلے ہماری حکومت کی ترجیح بچوں کو اچھا علاج فراہم کرنا ہے۔