جموں میں شدید گرمی سے راحت کے لیے ٹینکر سے پانی کا چھڑکاؤ - heat wave in Jammu - HEAT WAVE IN JAMMU
Published : May 29, 2024, 5:38 PM IST
جموں (جموں کشمیر): شدید گرمی سے عوام کو راحت پہنچانے کے لیے جموں میونسپل کارپوریشن نے شہر میں ٹینکروں سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے مطابق اس عمل کے لیے چار ٹینکرز کو مختص کیا گیا ہے، جو سہ پہر چار بجے تک لگاتار پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہیں گے۔ ڈرائیوروں نے جموں میونسپلٹی کی اس پہل کی سراہنا کی ہے۔ محکمہ موسیمات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے سات دنوں کے دوران شدید گرمی سے عام لوگوں کو راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے لوگوں سے گرمی سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کی تاکید کی ہے۔