فضیلتِ رمضان: ماہ رمضان میں کثرتِ دعا کا اہتمام کریں
Published : Mar 19, 2024, 9:59 PM IST
|Updated : Mar 22, 2024, 3:57 PM IST
ای ٹی وی بھارت کے خاص پروگرام "رونقِ رمضان" میں عالمِ دین مولانا محمد ہارون نظامی صاحب نے فضیلتِ رمضان کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حضورﷺ شعبان کے مہینے میں روزے رکھا کرتے تھے اور اسی مہینے سے رمضان کی تیاری کیا کرتے تھے۔ آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ تم ماہِ رمضان میں کثرت سے عبادت کیا کرو۔ دعائیں مانگا کرو قرآن پاک کی تلاوت کیا کرو کیونکہ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ دعائیں رد نہیں کرتا ہے۔ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم چار چیزوں کی کثرت کیا کرو۔ لا الہ الا اللہ، استغفار، اللہ تعالیٰ سے جنّت کو مانگیں اور جہنّم سے بچنے کی دعا مانگیں۔ اس ماہ میں ایک نیکی فرض ثواب کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر ہوجاتا ہے۔ اس ماہ میں جب ایمان اور احتساب کی شرط کے ساتھ روزہ رکھا جاتا ہے تو اس کی برکت سے پچھلی زندگی کے تمام صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔