اردو

urdu

ETV Bharat / videos

ملائیشیا میں دو فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کا ویڈیو وائرل - Malaysia Helicopter Crash

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 9:34 PM IST

کوالالمپور: ملائیشیا میں تربیتی سیشن کے دوران بحریہ کا دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا  گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر اگلے ماہ بحریہ کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب کے لیے شمالی پیراک ریاست میں ایک بحریہ کے اڈے پر مشق کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ 

ایک ہیلی کاپٹر پر عملے کے سات ارکان سوار تھے جبکہ دوسرے میں عملے کے تین دیگر ارکان سوار تھے۔ وزیر اعظم انور ابراہیم نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہے۔ وزارت دفاع فوری طور پر اس حادثے کی تحقیقات کرے گی تاکہ حادثے کی وجہ کا پتا لگایا جاسکے۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details