اردو

urdu

ETV Bharat / videos

کشمیر میں برفباری: سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے - برفباری کشمیر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 8:56 PM IST

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہفتہ کی رات سے بھاری برف باری جبکہ سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوئی ہے۔سرینگر میں جہاں رواں سیزن کے دوران پہلی بڑے پیمانے کی برف باری ریکارڈ کی گئی۔تازہ برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں آئے غیر مقامی اور بیرون ملک سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے۔سیاح لال چوک سرینگر اور ڈل جھیل کے کناروں پر برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔وہیں مختلف سیاحتی مقامات پر رکے پڑے سیلانی برف باری کا بھر پور مزہ لے رہے ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 4 فروری کو دوپہر کے بعد موسم میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے، جبکہ 5 فروری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details