اردو

urdu

ETV Bharat / videos

سچن تنڈولکر کشمیر میں گلی کرکٹ کھیلتے ہوئے - سچن تنڈولکر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 6:12 PM IST

ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر نے جمعرات کو کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی میں مقامی باشندوں کے ساتھ گلی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں انہیں نو گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں سچن نے لکھا کہ "کرکٹ اینڈ کشمیر: ایک میچ جنت میں"۔  

سرحدی علاقہ اوڑی کی طرف جاتے وقت سچن اپنی ایس یو وی کار سے اس وقت نیچے اترے جب انہوں نے کچھ نوجوان لڑکوں کو سڑک پر کرکٹ کھیلتے دیکھا۔ سچن نے لڑکوں سے پوچھتے ہیں، کیا ہم کھیلیں؟  آپ کا گیند باز کون ہے؟ سچن نے بلے کو پکڑتے ہوئے مزید سوال کیے۔ 2013 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے سچن نے وہاں  9 گیندیں کھیلی جس میں انھوں اسٹریٹ ڈرائیوز اور اسکوپ شاٹ بھی کھیلے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details