اردو

urdu

ETV Bharat / videos

اننت رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریب میں بھائی جان کا ڈانس - جام نگر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 8:59 PM IST

جام نگر: ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کے لیے ملک اور دنیا بھر سے کئی مشہور شخصیات گجرات کے جام نگر پہنچی ہیں۔ اس دوران جام نگر پہنچنے والے فلم انڈسٹری کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے وہاں موجود لوگوں کو خوش کردیا۔ سلمان خان نے تیرے گھر آیا، میں آیا تجھے لینا سے لے کر سہرا بند تک کے گانوں پر ڈانس کیا۔سلمان خان کے علاوہ شاہ رخ خان، عامر خان، اجے دیوگن، ارجن کپور، بونی کپور، دیپیکا پڈوکون-رنویر سنگھ، وکی کوشل-کترینہ کیف، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ سمیت دیگر کئی مشہور شخصیات جام نگر میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details