اردو

urdu

ETV Bharat / videos

کھیلوں انڈیا ونٹر گیمز: سچن تندولکر نے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا - سچن تندولکر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 7:27 PM IST

Updated : Feb 18, 2024, 8:24 PM IST

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چوتھا اڈیشن سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے 25 فروری تک جاری رہے گا۔اس کھیل مقابلے میں ملک بھر کے مختلف ریاستوں اور یو ٹیز کے تقربیاً 400 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ بھاری کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن تندولکر نے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے حوالے سے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواشہات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن جلد ہی یہاں( کشمیر) میں شروع ہو رہا ہے اور یہ مقابلے 25 فروری تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ "بہت سے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کھیلوں سے لطف اندوز ہوں میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مقابلہ ہے، ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے۔بس صرف کھلاڑیوں کو کھیل مقابلوں میں بہترین طریقے سے کھیلنے کی کوشش کرنی ہے۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سچن تندولکر ان دنوں وادی کشمیر کے ایک نجی دورے پر آئے ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2024, 8:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details