اردو

urdu

ETV Bharat / videos

ون چائے پلیز، بل گیٹس کی ناگپور کے ڈولی چائے والا سے ملاقات - ڈولی چائے والا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 10:50 PM IST

Updated : Feb 29, 2024, 10:58 PM IST

ناگپور: چائے بیچنے والا سوشل میڈیا انفلونسر ’ڈولی چائے والا‘ کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب ان کی ایک ریل بل گیٹس کے ساتھ وائرل ہوگئی۔ 27 سیکنڈ کی ریل کو مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس  نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی شیئر کیا ہے۔  

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بل گیٹس، جو اس وقت بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، ڈولی کو 'ون چائے پلیز' کا آرڈر دیتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس کے بعد ڈولی چائے والا مخصوص انداز میں چائے تیار کرتا ہے۔ جو شائقین کو کافی زیادہ پسند آتا ہے۔

بل گیٹس نے ویڈیو میں لکھا، "میں بھارت واپس آکر بہت پرجوش ہوں، یہ ملک زندگی بچانے اور بہتر بنانے کے نئے طریقوں پر کام کرنے والے ناقابل یقین اختراع کاروں کا گھر ہے اور یہاں تک کہ ایک کپ چائے بھی بناتا ہوں، بہت سے چائے پہ چرچوں کا انتظار ہے۔" اور بل گیٹس نے کیپشن میں لکھا کہ بھارت میں، آپ جہاں بھی جائیں وہاں جدت تلاش کر سکتے ہیں - یہاں تک کہ چائے کے ایک سادہ کپ کی تیاری میں بھی!"

میڈیا روپرٹ کے مطابق یہ ویڈیو منگل کو حیدرآباد میں شوٹ کیا گیا تھا۔بل  گیٹس بدھ کو مائیکروسافٹ انڈیا ڈیولپمنٹ سنٹر کا دورہ کرنے کے لیے حیدرآباد میں تھے۔ ڈولی کے انسٹاگرام پر نو لاکھ کے قریب فالوورز ہیں اور وہ یوٹیوب بلاگر بھی ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2024, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details