گلمرگ ونٹر سپورٹس کے لیے بہترین جگہ - کھیلو انڈیا ونٹر گیمز
Published : Feb 25, 2024, 10:13 PM IST
عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں پانچ روز تک جاری رہنے والے کھیلو اِنڈیا ونٹر گیمز کا چوتھا ایڈیشن اختتام پذیر ہوا۔ اس کھیل ایونٹ میں ملک کے مخلتف ریاستوں اور یو ٹیز کے تقریباً 800 ایتھلیٹس نے مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس بار انڈین آرمی کے کھلاڑیوں نے 10 گولڈ میڈل جیتے، اس کے بعد کرناٹک کے کھلاڑیوں نے نو طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مہاراشٹرا نے سات طلائی تمغوں حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گلمرگ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے دوران ایتھلیٹس بھی پُرجوش نظر آئے اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران تمام ایتھلیٹس کھیل کے ساتھ گلمرگ کے دلفریب اور ناقابل یقین نظاروں اور کشمیر کی مشہور ضیافتوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔