چنار اوپن ونٹر گیمز2024 گلمرگ میں اختتام پذیر - گلمرگ کشمیر
Published : Feb 29, 2024, 10:12 PM IST
عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں چنار اوپن ونٹر گیمز 2024 اختتام پذیر ہوا۔ اس گیمز ایونٹ کا انعقاد پیر پنچال بریگیڈ کے ڈیگر ڈیوژن نے کیا۔ایونٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں ک طرف راغب کرنا ہے۔اس ایونٹ میں 676 کھلاڑی نے شرکت کی۔15 ویں کور کمانڈر راجیو گھائی نے کہا کہ ان سرمائی کھیلوں میں کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نوجوان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن منعقد ہوا، جس میں ملک کے مخلتف ریاستوں اور یوٹیز سے تقربیاً 800 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس کھیل ایونٹ میں الپائن سکی، نارڈک سکی، برف کوہ پیمائی سمیت مختلف ونٹر اسپورٹس کے مقابلے ہوئے۔