نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ٹیکنالوجی کے اخلاقی استعمال کے لیے کرنا اور نہ کرنا کے ساتھ عالمی ڈیجیٹل فریم ورک کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔ یہاں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین، ڈبلیو ٹی ایس اے اور انڈیا موبائل کانگریس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہوا بازی کے شعبے کی طرح، جہاں عالمی برادری نے ایک جامع فریم ورک تیار کیا ہے، ڈیجیٹل دنیا کو بھی قواعد و ضوابط کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کو ٹکنالوجی کے استعمال کے لئے قواعد وضوابط پر مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے AI کے اخلاقی استعمال پر زور دیا جس میں سیکورٹی، وقار، مساوات کا لحاظ رکھا جانا چاہیے۔ ہندوستان کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے شروع ہونے کے بعد 5G ٹیلی کام خدمات اب ملک بھر میں زیادہ تر جگہوں پر دستیاب ہیں اور 6G پر کام شروع ہو چکا ہے۔