غازی آباد: غازی آباد میں گھریلو ملازمہ کا کھانا پکانے میں پیشاب کا استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملازمہ کی گھناونی حرکت کی وجہ سے متاثرہ خاندان کو صحت کی پریشانی ہوئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی گھریلو ملازمہ گزشتہ آٹھ سال سے اس کے گھر پر کام کر رہی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ نے اس کی ویڈیو ریکارڈنگ دیکھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس گھر کے افراد گزشتہ چند ماہ سے جگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں شبہ ہے کہ گھریلو ملازمہ کافی عرصے سے ایسی حرکتیں کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے میں فوری کارروائی کرے اور جلد از جلد انصاف دلانے میں مدد کرے۔ گھریلو ملازمہ بھی غازی آباد کی رہنے والی ہے۔
خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کراسنگ ریپبلک تھانے کی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس افسر مکیش کمار کے مطابق واقعہ کے سلسلے میں درج کرائی گئی شکایت اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اب لوگ گھریلو ملازموں کے تئیں محتاط ہو گئے ہیں۔ معاملے میں ملزم گھریلو ملازم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کی صحت کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت پڑنے پر طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔
#WATCH | Uttar Pradesh: A woman, identified by Police as Reena, arrested by Crossings Republic PS team for allegedly mixing urine to make flour dough at a flat in a residential society in Ghaziabad.
— ANI (@ANI) October 16, 2024
(Video: Ghaziabad Police) pic.twitter.com/I0gXGfFcRv