ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعلیٰ بنتے ہی عمر عبداللہ کی ٹویٹر پر ’دبنگ انٹری‘ - OMAR ABDULLAH

عمر عبداللہ نے حلف برداری، گارڈ آف آنر کی تقریب کے بعد ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی سرگرمیاں تیز کر دیں۔

Omar Abdullah JK UT CM
عمر عبد اللہ نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھاہا (a)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2024, 6:45 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے بدھ کو حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد عمر عبداللہ نے سیول سیکرٹریٹ سرینگر میں گارڈ آف آنر کی تقریب کے بعد اعلان کیا: ’’میں واپس آ گیا ہوں۔‘‘ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں دفتر میں واپسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے چیف منسٹر کے ڈیسک پر فائلوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھی اپ ڈیٹ کیا تاکہ اپنے نئے عہدے کی عکاسی کر سکیں۔

انہوں نے دیگر سیاستدانوں کے پیغامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مبارکبادی پیغام کے جواب میں عمر نے کہا: ’’بہت شکریہ، نریندر مودی صاحب، ہم عوام کو ایک مؤثر، کارآمد اور دیانتدار حکومت فراہم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا: ’’بہترین کاوشوں کے لیے نیک تمنائیں۔ مرکز ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کام کرے گا۔‘‘

عمر نے ٹویٹر پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم جموں کشمیر کے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ آنے والے ہفتوں اور برسوں میں آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی مبارکباد دی، جس پر عمر نے جواب دیا کہ ’’جموں و کشمیر کے عوام ہی یہاں جمہوریت کی بحالی کے اصل حقدار ہیں۔ آپ کی مسلسل حمایت کے منتظر ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے اپنے پہلے بیان میں روایتی وی آئی پی ’’گرین کوریڈور‘‘ کے خاتمے کا اعلان کیا تاکہ عوام کو وی آئی پی نقل و حرکت کے دوران کم سے کم تکلیف پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی پاور ٹیم میں شامل کابینہ وزراء کی تفصیلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.