حیدرآباد: ہر کوئی اپنا کچن صاف ستھرا دیکھنا پسند کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کچن میں صفائی برقرار رکھنے سے آپ کئی طرح کے انفیکشن سے بھی بچتے ہیں۔ تاہم گھر کے دیگر حصوں کے مقابلے کچن کو صاف کرنا قدرے مشکل کام ہے۔ خاص طور پر گیس برنر، جس پر کھانا پکانے کے دوران اکثر تیل سالن، چاول کا پانی وغیرہ گرتا رہتا ہے۔
درحقیقت اگر تیل یا سالن برنر پر گر جائے تو اس کے سوراخ بند ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے اس کی آنچ کم ہوجاتی ہے اور گیس بھی برباد ہونے لگتی ہے۔ برنر زیادہ گندے ہونے کے بعد آپ اسے کتنا بھی صاف کیوں نہ کریں، وہ کبھی نئے کی طرح نہیں چمکتے۔ اگر آپ بھی اپنے گندے گیس برنرز کو صاف کر کر کے تھک چکے ہیں تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے ٹپس بتانے جارہے ہیں جو ان کی صفائی میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
- سیب کے سرکہ میں برنر ڈبوئیں
برنر کو چمکدار بنانے کے لیے ایک برتن میں سیب کا سرکہ ڈالیں اور گیس برنر کو اس میں ڈبو دیں۔ کچھ دیر بعد لیموں اور بیکنگ پاؤڈر لگائیں اور ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔ ایسا کرنے سے گیس برنر پر موجود گندگی صاف ہو جائے گی اور یہ نئے برنر کی طرح چمکنے لگے گا۔
- لیموں اور اینو سے صاف کریں