ETV Bharat / technology

نئے سال میں فیس بک کی پہلی سب سے بڑی تبدیلی، سب کچھ بدل جائے گا - FACEBOOK BIG CHANGES

2025 کے آغاز کے ساتھ ہی میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام میں پہلی بڑی تبدیلی کردی ہے۔ جانئے کیا ہے وہ تبدیلی۔۔

نئے سال میں فیس بک کی پہلی سب سے بڑی تبدیلی، سب کچھ بدل جائے گا
نئے سال میں فیس بک کی پہلی سب سے بڑی تبدیلی، سب کچھ بدل جائے گا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 18 hours ago

حیدرآباد: 2025 میں فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی اپنے ضوابط اور اصول بدل دیے ہیں۔ اب فیس بک، تھریڈز اور انسٹا گرام پر پوسٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی جانچ پڑتال کرنے کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کیا ہے۔

فیس بک اور انسٹا گرام میں فیکٹ چیکرز سسٹم ختم ہوگا:

زکربرگ نے کہا کہ فیس بک اور انسٹا گرام میں فیکٹ چیکرز سسٹم کو ختم کیا جا رہا ہے اور اب اس کی جگہ صارفین پر مبنی کمیونٹی نوٹس کی متعارف کی جائے گی۔

یعنی سیدھی اور صاف بات یہ ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ایکس( سابق میں ٹویٹر) کی طرح مواد کی جانچ پڑتال کے لیے ملتے جلتے سسٹم کو متعارف کیا جا رہا ہے۔

سابقہ فیکٹ چیکرز سسٹم سیاسی تعصب پر مبنی تھا:

فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے اعتراف کیا کہ، فیکٹ چیکرز سسٹم سیاسی تعصب پر مبنی تھا اور اس نے اعتماد بحال کرنے کی بجائے اسے تباہ کر دیا۔

مارک زکربرگ نے تسلیم کیا کہ، پرانا فیکٹ چیکرز سسٹم لوگوں کو آزادی سے اپنی رائے استعمال کرنے سے روکنا تھا اور انہیں متعدد خیالات کو ترک کرنا پڑتا تھا۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ، نئی پالیسی کے نتیجے میں میٹا کے پلیٹ فارمز میں زیادہ نقصان دہ مواد پھیل سکتا ہے۔

میٹا کے سی ای او نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ، فیس بک اور انسٹاگرام پر مواد کی جانچ پڑتال کے لیے کام کرنے والے میٹا کے پیچیدہ سسٹمز اکثر غلطی سے عام مواد کو بھی پلیٹ فارم سے ہٹا دیتے ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے مطابق، نئے سسٹم سے بھلے ہی خراب مواد کو پکڑنا زیادہ مشکل ہو جائے گا، تاہم اس سے عام لوگوں کی پوسٹس اور اکاؤنٹس کو تحفظ ملے گا جن کو ہم حادثاتی طور پر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

اس کا تعلق امریکہ میں اقتدار میں تبدیلی سے تو نہیں؟

یہ اہم تبدیلی امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی کے وقت میں کی جا رہی ہے۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں، اور ٹرمپ اور ان کی پارٹی زکربرگ کی میٹا پر دائیں بازو کے خیالات کو سنسر کرنے کا الزام لگاتے آئے ہیں۔

حالانکہ میٹا سابقہ تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکرز پالیسی کو بہتر مانتا ہے لیکن میٹا کے گلوبل افیئر شعبے کے سربراہ جوئیل کپلان کے مطابق اس میں بہت زیادہ سیاسی تعصب آگیا۔

چونکہ جوئیل کپلان خود ایک سابق ری پبلکن ہیں اور وہ یہ مانتے ہیں کہ میٹا میں یہ ایم تبدیلی کا راست تعلق امریکہ میں حکومتی انتظامیہ میں تبدیلی سے ہے۔

میٹا اب تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکرز سے شراکت داری ختم کر رہا ہے اور فیس بک، انسٹا گرام اور خطرات کے لیے کمیونٹی نوٹس سسٹم کو متعارف کر رہا ہے۔

فیس بک اوور سائیٹ بورڈ کا منفی ردعمل:

اب اس معاملے میں فیس بک اوور سائیٹ بورڈ کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ، میٹا کا نیا اعلان قابل فہم نہیں ہے۔ بورڈ نے اس قدم کو مواد کی جانچ پڑتال کے محفوظ طریقے سے پیچھے ہٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ بورڈ نے اسے سیاسی جرائم کا حصہ بننے سے تعبیر کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ان آٹومیٹڈ سسٹمز کو بھی ایڈجسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کو اسکین کرتے ہیں۔ میٹا کا ماننا ہے کہ، یہ سسٹمز مواد کو بہت زیادہ سنسر کرتے ہیں۔ میٹا کے مطابق، اب ان سسٹمز میں صرف غیر قانونی یا بہت زیادہ حساس معاملات جیسے دہشت گردی، بچوں کے جنسی استحصال، منشیات اور ڈھوکہ دہی جیسے معاملات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.