حیدرآباد:ضحی کلثوم حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں واقع سینٹ جوزف کالج کی ہونہار طالبہ ہیں۔ ضحی کلثوم نے انٹر میڈیٹ سال اول ایم پی سی گروپ میں 470 کے منجملہ 466 نشانات حاصل کیے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اچھے نتائج کے لئے کڑی محنت کی اور اس کا پھل بھی ملا۔ اب مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔
انہوں نے مضمون انگریزی میں 97 اور دوسری زبان عربی میں 99 مارکس حاصل کیے۔ جب کہ تمام اختیاری مضامین میں صد فیصد مارکس کے حصول کے ذریعہ ریکارڈ قائم کیاہے۔ ان کے اس ریکارڈ کی وجہ سے رشتہ داروں اور محلے والوں کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا۔