بھاگلپور: نوزائدوں کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت و اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن دور حاضر میں ماں کے دودھ کی جگہ ڈبے والے دودھ نے لے لی ہے۔ مائیں اپنا دودھ نہیں پلاتی ہیں لہذا اسی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یکم تا 7 اگست بریسٹ فیڈنگ ایام منائے جاتے ہیں۔ اسی کڑی میں ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع تلکا مانجھی یونیورسٹی کے ہوم سائنس شعبہ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کا انعقاد ںیوٹریشن سوسائٹی آف انڈیا کے بھاگلپور چیپٹر کے زیر اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت نیوٹریشن سوسائٹی آف انڈیا کے کنوینر ڈاکٹر فاروق علی نے کی۔ ورکشاپ میں بچیوں کو پی پی ٹی کے ذریعہ ڈاکٹر ورشا سنہا نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت، اس کا طریقہ اور دیگر اہم نکات کو اجاگر کیا۔