اورنگ آباد:وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے میری لاڈلی بہن اسکیم شروع کی ہے۔اس اسکیم کے خواتین کو 1500 روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ اسکیم کا فائدہ پہنچانے کی خاطر موثر عمل آوری کے لیے تمام متعلقہ شعبہ جات کے باہمی اشتراک سے کام کریں یہ ہدایت حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم کا اعلان ہوتے ہی اورنگ آباد کے ضلع کلیکٹر دفتر کے احاطے میں واقع مرکز میں خواتین کی بھیڑ امڈ پڑی اور سبھی خواتین حکومت کی اسکیم کا استفادہ اٹھانے کے لیے ضروری دستاویزات لے کر سیتوں سہولت مرکز پر پہنچ گئی۔ ایک ہی وقت سینکڑوں خواتین سیتوں سہولت مرکز پر پہنچنے کی وجہ سے مرکز پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔
دفتر میں ہی لمبے قطرے دیکھنے کو ملی، اسکیم میں اپنا نام اندراج کرنے والی ان خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری دستاویزات بنانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ خواتین صبح سے ہی کاغذات بنوانے کے لیے قطار میں کھڑی ہوئی تھی۔