خاتون کا سب انسپکٹر پر جعلی دستخط کرکے مقدمہ ختم کرنے کا الزام علیگڑھ:اتر پردیس کے ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن علاقے ڈریم ہومز اپارٹمنٹ ناگلہ روڈ سر سید نگر کی رہائشی سمرن خان بیٹی معظم علی نے تھانہ سول لائن کی میڈیکل پولیس چوکی کے انسپکٹر/تفتیش کار پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے علیگڑھ پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ سب انسپکٹر اظہر حسین نے میرے جعلی دستخط کرکے میرے مقدمے میں فائنل رپورٹ (ایف آر) لگا کر مقدمہ ہی ختم کر دیا ہے جس کی شکایت انہوں علیگڑھ ایس ایس پی سے کر دی ہے۔
اپنے مقدمے سے متعلق سمرن خان نے بتایا میرے سسرال والوں نے مجھے مارا تھا جس کی شکایت مینے تھانہ سول لائن میں کروا کر مقدمہ درج کروایا تھا، میری شکایت کے مطابق ہی پولیس نے میرا میڈیکل چیک اپ کروایا تھا جس میں میرے جسم اور گردن پر چھوٹ کے نشانات آئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا اظہر حسین نے میرے مقدمے سے متعلق پہلے ایک فرضی نوٹس جاری کیا اور میرے جعلی دستخط کرکے میرے ہی مقدمہ (نمبر 470/23) میں فائنل رپورٹ (ایف آر) لگا کر مقدمہ ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:جن کے آدھار کارڈ منسوخ کئے جارہے ہیں وہ پریشان نہ ہوں: ممتا بنرجی
انہوں نے واضح کیا میں پہلے ہی مجسٹریٹ کے سامنے دئے گئے اپنے بیان میں کہ چکی تھی کہ میں اظہر حسین سے اپنے مقدمے کی تفتیش نہیں کروانا چاہتی ہوں، کیونکہ یہ ملازموں کا رشتہ دار ہے ان سے ملا ہوا ہے، اس لئے میں اب چاہتی ہوں کہ اظہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے کروائی کی جائے۔
فیلحال سمرن خان کے الزامات سے متعلق پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔