ETV Bharat / state

انتخابات سے قبل عآپ کو جھٹکا، دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت پارٹی اور حکومت سے مستعفی

دہلی حکومت کے وزیر کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی سے رشتہ توڑ لیا ہے۔ وہ پارٹی اور وزارت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی اور حکومت سے استعفیٰ دے دیا
کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی اور حکومت سے استعفیٰ دے دیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کے وزیر اور پارٹی لیڈر کیلاش گہلوت نے پارٹی اور وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیلاش گہلوت نے اپنا استعفی پارٹی کے قومی صدر اروند کیجریوال کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کیجریوال کو اپنے عہدے اور پارٹی سے استعفیٰ دینے کی وجوہات کو ایک خط میں لکھا ہے۔ اپنے استعفی خط میں انہوں نے جمنا کی صفائی اور شیش محل کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ گہلوت نے خط میں لکھا کہ ہم نے گزشتہ انتخابات میں جمنا کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن صفائی نہیں ہوئی، ہم اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔

کیلاش گہلوت نے خط میں الزام لگایا کہ دہلی حکومت اور عام آدمی پارٹی مرکز کے ساتھ تنازعات میں اپنا وقت گزارتی ہیں۔ یہ ہمیشہ مرکز کے ساتھ الزامات اور جوابی الزامات میں الجھتی رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پارٹی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔ پارٹی صرف مرکزی حکومت کے ساتھ بحث میں اپنا وقت ضائع کرتی رہتی ہے۔ مرکزی حکومت کے ساتھ تال میل کی کمی کی وجہ سے مفاد عامہ کے کام نہیں ہو پا رہے ہیں۔ عوام کو وہ سہولتیں نہیں مل رہی جو ملنی چاہئیں۔

گہلوت نے خط میں جمنا کی صفائی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ، عوام سے وعدے کرنے کے باوجود ہماری حکومت دس سالوں میں بھی اس سمت میں کوئی بامعنی قدم نہیں اٹھا سکی۔ دہلی میں جمنا کی حالت بد سے بدتر ہوتی چلی گئی۔ پچھلے دس سالوں میں آلودگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی چلی گئی۔ ہم عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ اور عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پانچ سال میں جمنا اتنی صاف ہو جائے گی کہ ہم اس میں نہا بھی سکیں گے۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ ہماری حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

کیلاش گہلوت نے کیجریوال کو لکھے خط میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کو تزئین و آرائش کے نام پر شیش محل کی شکل دینے پر بھی اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ حکومت بناتے وقت ہم نے عوام سے سادگی کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آتے ہی پارٹی کا طرز عمل، کردار اور چہرہ بدل گیا۔ شیش محل پر عوام کی محنت کی کمائی کروڑوں روپے خرچ کی گئی۔ عوام کے پیسے کا اس طرح غلط استعمال مناسب نہیں۔ یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ اسی طرح خط میں کچھ اور مسائل اٹھاتے ہوئے گہلوت نے دکھ کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کی بات کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.