کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ریاست کے آئینی سربراہ راج بھون میں تعینات کولکاتا پولیس کی موجودگی کو اپنی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ راج بھون کو خالی کرنے کا حکم ملنے کے بعد بھی کولکاتا پولیس وہاں ڈیوٹی پر ہے۔
پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے یوئے گورنر سی وی آنند نے کہا کہ افسر انچارج اور ان کی ٹیم کی راج بھون میں موجودگی میری ذاتی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کیا، لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ گورنر نے الزام لگایا کہ تعینات پولیس اہلکار باہر کے لوگوں سے متاثر ہو کر راج بھون کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔