اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم نے انڈیا اتحاد کو بنایا ہے اور اس کی حمات بھی کریں گے: ممتا بنرجی - Mamata n On INDIA bloc

Mamata Reaction on INDIA bloc: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کہا کہ ہم انڈیا اتحاد کو بنایا ہے۔ ہم انڈیا اتحاد کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، مگر مغربی بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم کے ساتھ نہیں ہیں کیونکہ یہاں وہ دونوں بی جے پی کو مضبوط بنا رہی ہیں۔

ہم نے انڈیا اتحاد کو بنایا ہے اور اس کی حمات کریں گے:ممتا بنرجی
ہم نے انڈیا اتحاد کو بنایا ہے اور اس کی حمات کریں گے:ممتا بنرجی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 7:04 PM IST

Updated : May 16, 2024, 8:48 PM IST

تملوک: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گذشتہ روز بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اگر اپوزیشن اتحاد انڈیا کی حکومت بنتی ہے تو وہ باہر سے حمایت فراہم کریں گی۔ ایک دن بعد انہوں نے اپنے بیان میں تھوڑی تبدیلی کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کے بیان کو غلط سمجھا۔ قومی سطح پر میں وہ انڈیا اتحاد کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی اور وہ اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گی۔

ممتا بنرجی نے انڈیا اتحاد پر اپنی پارٹی کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس ریاستی سطح پر مغربی بنگال میں سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کے ساتھ اتحاد میں نہیں ہے، لیکن قومی سطح پر کچھ لوگوں نے میرے بیان کا غلط مطلب نکالا۔ میں قومی سطح پر انڈیا الائنس کا حصہ ہوں۔ انڈیا الائنس میرا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا انڈیا اتحاد میں رہنا نہیں چاہتیں، اسی لیے باہر سے حمایت کرنے کی بات کہی: سیتارام یچوری

اس تناظر میں ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ایک بار پھر ریاست میں سی پی ایم اور کانگریس کے رول پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس دونوں انڈیا اتحاد کا حصہ ہیں، لیکن مغربی بنگال میں ان دونوں پارٹیوں کی شاخیں آپس میں مل گئی ہیں اور یہاں بی جے پی کی مدد کر رہی ہیں۔ ممتابنرجی کے مطابق بنگال میں سی پی آئی ایم اور کانگریس پر بھروسہ نہ کریں۔ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ یہاں بی جے پی کے ساتھ ہیں۔

Last Updated : May 16, 2024, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details