کولکاتا:مرکزی بجٹ میں اس مغربی بنگال کے لیے دو پروجیکٹوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بھی مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مرکزی بجٹ کی سخت تنقید کی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بجٹ کو عوام مخالف، بے سمت اور سیاسی طور پر متعصب قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔عام لوگوں کو مستقبل میں بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی بجٹ کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چند ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا گیا ہے۔یہ اسے سیاسی بجٹ قرار دینا کوئی غلط نہیں ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی بجٹ پر تنقید کی۔انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ اس بجٹ میں مغربی بنگال کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اقتصادی سروے پیش کرنے کے بعد آج مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یہ بجٹ نوجوانوں کو کئی طرح کے مواقع فراہم کرے گا: وزیراعظم مودی سمیت دیگر مرکزی وزراء کا ردعمل
نرملا سیتا رمن وزیر خزانہ کے طور پر لگاتار ساتویں بار بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم مرار جی دیسائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنہوں نے بطور وزیر خزانہ پانچ سالانہ بجٹ اور ایک عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔