بیدر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں ماہ رمضان کے استقبال کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں ماہ رمضان کو کے کر مختلف پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان ضلع بیدر کے شاہ پور کے خواص پورا میں واقع خانقاہ حضرت صوفی شیخ محمد نورالدین شاہ قادری شطاری میں جلسہ استبقال ماہ رمضان و نعتیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے مقدس ماہ رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس محفل کی نگرنی پیر طریقت رہبر شریعت نور ایمانیت پروفیسر مسند حضرت صوفی شیخ محمد نورالدین شاہ قادری شطاری مدظلہ العالی خلیفہ حضرت حسن چشتی رحمت اللہ علیہ ہمناباد نے فرمائی۔ حضرت صوفی غفار علی شاہ قادری خلیفہ عثمان آباد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔