مظفر نگر: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر راون منگل کی دوپہر مظفر نگر کی عدالت پہنچے۔ جہاں انہوں نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کا کوئی لیڈر نہیں جیت رہا، بلکہ عوام جیت رہی ہے۔
ہم ان کی حمایت کریں گے جو ہمارے نظریے کے حامل ہیں: چندر شیکھر راون (Video: Etv Bharat) چندر شیکھر راون نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے بھی کوئی اچھا کام نہیں کیا، اس لئے اپوزیشن بھی جیت نہیں پا رہی ہے۔ چندر شیکھر راون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے جھوٹے مقدمات درج کرکے دلتوں کے خلاف مظالم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب اور ذات پات کے نام پر پسماندہ طبقات، کسانوں اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے ہم عوام کی مضبوط آواز بنیں گے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ارادے آئین کی حمایت کی طرف نہیں رہے ہیں۔ آج جس طرح تانہ شاہی کا دور چل رہا ہے، اسی طرح عوام کے ذہنوں میں بھی اس حکومت کے خلاف بد اعتمادی ہے۔
مزید کہا کہ انہوں نے ریزرویشن تو ختم ہی کر دیا ہے۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ اتحاد نہیں بلکہ ملک کی عوام اس الیکشن کو لڑ رہی ہے۔ جہاں بھی جیت ہوگی وہاں عوام کی جیت ہوگی، اپوزیشن نے کوئی اچھا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے میں کہوں کہ اپوزیشن جیت رہی ہے۔ ہم ان کی حمایت کریں گے جو ہمارے نظریے کے حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راون کا گریٹر نوئیڈا اتھارٹی افسران کو براہ راست چیلنج