بیدر : کرناٹک کے بیدر ضلع میں منعقدہ وقف عدالت میں وقف اراضیات کو لیکر جملہ 170 سے زائد درخواستیں (شکا یات) وصول ہو ئی ہیں جن میں 54 کمیٹیاں تشکیل دینے کی 11 درخواستیں اوقافی زمینوں کے سروے کے لئے 12 درخواستیں اوقافی زمینوں پر کئے گئے قبضے ہٹا نے کے لئے آئی ہیئں، 18 درخواستیں قبرستان کی زمین منظور کر نے کے لئے بھی آئی ہیں اسکے علا وہ وقف بورڈ سے متعلق دیگر عرضیاں بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر ریاستی وزیر بلدی نظم نسق، اور حج رحیم خان، قانون ساز کونسل کے رکن عبدلجبار، کرناٹک وقف بورڈ کے چیرمین انور با شا ،بیدر مجلس بلدیہ کے صدر محمد غوث،نور ایجو کیشن سو سا ئیٹی بیدر کے چیرمین ڈاکٹر ایاز خان،کے علا وہ میناریٹی اور وقف بورڈ کے تمام اعلی عہدیداران موجود تھے۔ انکی اندرون ایک مہینہ سنوا ئی کر تے ہو ئے انہیں حل کر لیا جا ئیگا۔ یہ بات کرناٹک کے وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہود اوقاف و ہاؤزنگ بی زیڈ ضمیر احمد خان نے بتا ئی۔ وہ آج بیدر شہر کے پٹیل فنکشن ہال میں منعقد ”وقف عدالت“ میں عوام کی جا نب سے دی جا رہی درخوستیں اور انکی شکا یات کی سنوا ئی کر نے کے بعد وہ میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔
بیدر میں وقف عدالت کا انعقاد، 170 سے زائد عرضیاں وصول - Waqf court held in Bidar - WAQF COURT HELD IN BIDAR
Waqf court held in Bidar بیدر شہر میں وقف عدالت کا کا میاب انعقاد عمل میں آیا جس میں جملہ 170 سے زائد درخواستیں دستیاب ہو ئی ہیں، بیدر شہر کے پٹیل فنکشن ہال میں منعقد ”وقف عدالت“ میں عوام کی جا نب سے دی جا رہی درخوستیں اور انکی شکا یات سنی گئ
Published : Jun 25, 2024, 10:30 PM IST
انہوں نے بتا یا کہ بیدر ضلع میں وقف اراضیات کو لیکر جملہ 170 درخواستیں (شکا یات) وصول ہو ئی ہیں جن میں 54 کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہیں، 11 درخواستیں اوقافی زمینوں کے سروے کے لئے آئی ہیں، 12 درخواستیں اوقافی زمینوں پر کئے گئے قبضے ہٹا نے کے لئے آئی ہیئں، 18 درخواستیں قبرستان کی زمین منظور کر نے کے لئے آئی ہیں اسکے علا وہ دیگر شکا یات بھی شامل ہیں۔ اس مو قع پر وزیر بلدی نظم نسق، اور حج جناب رحیم خان، رکن کونسل جناب عبدلجبار، کرناٹک وقف بورڈ کے چیرمین جناب انور پا شاہ صاحب،بیدر مجلس بلدیہ کے صدر جناب محمد غوث،نور ایجو کیشن سو سا ئیٹی کے چیرمین کانگریس قا ئد جناب ڈاکٹر ایاز خان،کے علا وہ مینا ریٹی اور وقف بورڈ کے تمام اعلی عہدیدار موجود تھے۔
TAGGED:
WAQF COURT HELD IN BIDAR