مظفر نگر : اتر پردیش کے مظفر نگر میں میرا پور ضمنی انتخابات کےلئے تشہیر کے آخری روز سیاسی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔ کل مختلف سیاسی پارٹی کے علاوہ آزاد امیدواروں نے جم کر انتخابی مہم چلائی، وہیں اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ارشد رانا کی تائید میں منعقدہ ججلسہ عام سے پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی نے خطاب کیا۔ اویسی نے سماج وادی پارٹی کے چیف ااکھلیش یادو پر شدید تنقید کی اور بٹیں گے تو کٹیں گے بیان کو لیکر یوگی اور مودی پر حملہ کیا۔
اترپردیش ضمنی انتخابات: مظفر نگر میں انتخابی جلسہ سے اسدالدین اویسی کا خطاب، یوگی اور اکھلیش کو بنایا تنقید کا نشانہ - UTTAR PRADESH BY ELECTION
مظفر نگر میں انتخابی مہم کے آخری دن اسدالدین اویسی نے مجلس کے امیدوار ارشد رانا کی تائید میں جم کر انتخابی مہم چلائی۔
Published : Nov 19, 2024, 4:54 PM IST
|Updated : Nov 19, 2024, 5:01 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ہمارے باپ دادا نے انگریزوں کے خلاف جہاد کیا، لیکن آپ کے آباء و اجداد نے 'لو لیٹر' لکھے، اویسی کا فڑنویس کو جواب
18 نومبر کو انتخابی مہم کے آخری روز اسدالدین اویسی نے میراپور کے ککرولی گاؤں میں پبلک میٹنگ کے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے سوال کیا کہ ’کیا وہ جھانسی ہاسپٹل میں آتشزدگی کے بعد بچوں کی جان بچانے والے یعقوب کے سامنے بٹیں گے تو کٹیں گے بیان کہہ سکتے ہیں‘؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور وزیراعلیٰ زہر پھیلانے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقف جائیداد چلی گئی تو کچھ نہیں بچے گا۔ انتخابی جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اترپردیش میں مجلس پارٹی کے لیڈروں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔