اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں رات میں ہی پوجا شروع - گیان واپی مسجد معاملہ

Puja in Gyanvapi Masjid Basement: اترپردیش کے وارانسی میں واقع گیان واپی شاہی مسجد کے تہہ خانے میں بدھ کی دیر رات افسران کی موجودگی میں پوجا شروع کر دی گئی۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 9:39 AM IST

Updated : Feb 1, 2024, 9:48 AM IST

وارانسی: گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں مقامی عدالت کی جانب سے پوجا کی اجازت ملنے کے بعد رات میں ہی آناًفاناً پوجا شروع کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس راج لنگم اور پولس کمشنر اشوک متھا جین اور دیگر افسران کی موجودگی میں رات میں آرتی کی گئی۔ ڈی ایم اور کمشنر رات تقریباً 9 بجے چپکے سے گیان واپی مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق رات 11 بجے 'نندی مہاراج' کے سامنے تہہ خانے کے راستے میں آنے والی چیزیں بھی ہٹا دی گئیں۔ دو گھنٹے بعد رات 1 بجے تہہ خانے کو پوجا کے لیے مکمل طور پر تیار کر لیا گیا۔ پوجا کے بعد رات 2 بجے کے قریب افسران باہر نکلے۔ ہندو فریق کے مطابق 'ویاس جی تہہ خانے میں 1993 تک جو پوجا ہوتی تھی، 30 سال بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

بدھ کی دوپہر کو وارانسی کے ضلع افسر کو ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ جسے ہندو فریق ویاس جی تہہ خانہ قرار دیتا ہے، میں پوجا شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے شیلیندر پاٹھک کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا تھا۔ اس سے پہلے عدالت نے ضلع مجسٹریٹ کو مسجد/ویاس جی کے تہہ خانے کا ریسیور بھی مقرر کیا تھا۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے انتظامیہ کی سپردگی بھی لی گئی۔ بدھ کی دوپہر، عدالت نے یہاں دوبارہ پوجا شروع کرنے کے احکامات دیے تھے۔ اس کے لیے راگ، بھوگ اور پوجا کرنے کے لیے ویاس جی کے پوتے اور وشوناتھ ٹیمپل ٹرسٹ کے ساتھ مل کر یہاں ایک پجاری مقرر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

  • رات کو ہٹائی گئی بیریکیڈنگ

ضلع مجسٹریٹ کو مذکورہ جگہ پر بیریکیڈنگ کے انتظامات کرنے کی واضح ہدایات تھیں۔ اس کے بعد امن و امان اور دیگر چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رات گئے اس پر کام شروع کر دیا گیا۔ رات تقریباً 9:00 بجے گیانواپی مسجد سے گزرنے والے گیٹ سے روکاوٹیں ہٹا کر عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ اس کے بعد 'وشوناتھ مندر' سے وابستہ صفائی کارکن اندر داخل ہوئے۔ صفائی کے بعد تہہ خانے میں مورتیوں اور دیگر چیزوں کو منظم طریقے سے نصب کیا گیا اور وہاں گنیش لکشمی کی مورتی کے ساتھ پوجا بھی شروع کر دی گئی۔ شنکھ کی آواز کے ساتھ پوجا ختم ہونے کے بعد گیانواپی مسجد کے تہہ خانے کے اندر آرتی بھی کی گئی۔

  • 16 تھانوں کی فورس کی تعیناتی

پوجا کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر وارانسی نے میڈیا کو بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اندر پوجا شروع کر دی گئی ہے۔ پولس کمشنر اشوک متھوت جین نے کہا کہ اس معاملے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پورے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس وقت مسجد کے تہہ خانے میں پوجا ہو رہی تھی، اس وقت 16 تھانوں کی فورسز موجود تھیں۔ مخلوط آبادی والے علاقوں میں خصوصی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Last Updated : Feb 1, 2024, 9:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details