مظفّر نگر:عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر عقیل رانا نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی گرفتاری کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراب گھوٹالہ کی آڑ میں نریندر مودی کی حکومت نے عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے مقبول وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کی حکومت عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہے کیونکہ گذشتہ 10 برسوں کی حکومت کے دوران کوئی بھی دہلی میں بجلی ہو یا پانی، دوا سے لے کر صحت تک ہر چیز پر اتنا کام ہوا ہے، جتنا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ کیجریوال نے عوام سے جڑے مسائل کو اچھی طرح سے حل کیا۔ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی اور پنجاب میں بھی کسانوں اور غریبوں کے لیے سب کچھ بہتر کر دیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اتنا بہتر کام کیا کہ وہ اس سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لیے نریندر مودی نے کیجریوال کو جیل میں ڈال دیا ہے۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی کے کارکنان پورے بھارت سے دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کا گہراؤ کرنے کے لیے نکل رہے ہیں۔