ETV Bharat / bharat

الوداع 2024، خوش آمدید 2025: بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال - NEW YEAR CELEBRATIONS

بھارت سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا جشن بڑے پیمانہ پر منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات۔

Worldwide New Year Celebrations 2025 (Associated Press)
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال (Worldwide New Year Celebrations 2025 (Associated Press))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2024, 10:53 PM IST

حیدرآباد : دنیا بھر میں سال 2025 کے آغاز پر جشن کا ماحول ہے۔ لوگ نئے سال کے آغاز پر منعقد تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور جشن میں ڈوب گئے۔ سال 2025 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے جزائر کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ہوا۔ نیوزی لینڈ میں نئے سال کا جشن منایا گیا۔ رات کے 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2025 کا آغاز ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی دھوم دھام سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ آسٹریلیا بھر میں جشن سال نو کی تقاریب کا اہتمام کیا تیا۔ دارالحکومت سڈنی کے ہاربر پُل پر بڑے پیمانہ پر جشن منایا گیا اور رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ساتھ 2025 کا استقبال کیا گیا۔

جاپان میں نئے سال کا روایتی طور پر استقبال کیا گیا۔ وہیں تین روز قبل ہوئے طیارہ حادثہ کی وجہ سے جنوبی کوریا میں نئے سال کے موقع پر جشن نہیں منایا گیا، اس موقع پر یہاں کوئی تقریب کا انعقاد بھی نہیں کیا گیا۔ اسی طرح چین، انڈونیشیا، برونائی، ملائیشیا، فلپائن، ہانگ کانگ، شنگاپور اور مکائو میں سال نو کا آغاز ہوگیا۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ، میانمار اور بنگلہ دیش میں بھی نئے سال کا جشن منایا جارہا ہے۔

بھارت بھی نئے سال کے جشن میں ڈوب گیا۔ دارالحکومت دہلی، مہاراشٹرا، اترپردیش، بہار، تلنگانہ، کرناٹک، جموں و کشمیر، ہریانہ، پنجاب سمیت ملک کے کونے کونے میں سال نو کا جشن منایا جارہا ہے۔ بڑے پیمانہ پر تقریباً کا انعقاد کیا گیا اور لوگوں نے اس میں شرکت کرکے جشن منایا۔ جیسے ہی رات 12 بجے لوگوں کو سڑکوں پر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

نئے سال کے جشن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامیہ کئے گئے۔ اتر پردیش میں مذہبی مقامات کی پر سکیورٹی کو سخت کردیا گیا۔ چینائی میں ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ سیکوریٹی سخت کی گئی جبکہ 25 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس مقامات پر اضافی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ دہلی کے علاوہ ملک کی دیگر علاقوں میں نئے سال کے موقع پر پولیس کی جانب سے نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے تین شہروں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کے بعد سالِ نو کے جشن کو منسوخ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سب سے آخر میں سال نو منانے والا علاقہ امریکہ کا ساموا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.