اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: قتل معاملے میں پولیس کا سنسنی خیز انکشاف، عاشق گرفتار - Muzaffarnagar Murder Case - MUZAFFARNAGAR MURDER CASE

Murder Case in Muzaffarnagar: مظفرنگر ضلع میں ناجائز تعلقات اور بلیک میلنگ کے باعث ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

قتل معاملے میں مظفر نگر پولیس کا سنسنی خیز انکشاف،عاشق گرفتار
قتل معاملے میں مظفر نگر پولیس کا سنسنی خیز انکشاف،عاشق گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 4:18 PM IST

قتل معاملے میں مظفر نگر پولیس کا سنسنی خیز انکشاف،عاشق گرفتار

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ناجائز تعلقات اور بلیک میلنگ کے باعث ایک خاتون کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے آج معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے قاتل عاشق کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ گذشتہ 15 مارچ کو بڈھانہ کوتوالی علاقے میں خاتون کو اس کے عاشق نے بلیک میلنگ کے الزام میں قتل کر دیا تھا۔ اس وقت پولیس نے متوفی کے شوہر کی شکایت کی بنیاد پر اس معاملے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی۔

اس کے باعث آج پولیس نے اس قتل معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے لڑکی کے عاشق کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ گرفتار عاشق نے پولیس تفتیش کے دوران بتایا کہ مقتولہ کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے۔ تاہم مقتولہ کچھ عرصے سے اسے بلیک میل کر کے رقم کا مطالبہ کر رہی تھی۔ رقم دینے کے بعد بھی اس کا مطالبہ جاری تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں نے اسٹرانگ روم کی نگرانی کے لیے بنائے نگرانی کیمپ - Muzaffarnagar Strong Room

اس معاملے میں پولیس نے عاشق کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیجنے کے ساتھ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور مقتول کا گلا دبانے والا تولیہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details