لکھنو:اتر پردیش اقلیتی حقوق کی کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ یقیناً مسلمانوں کے لیے ایک مقدس ماہ ہے۔ رمضان المبارک میں تمام مسلمان عبادت اور دعائیں کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں ریاست کے تمام اضلاع کے شہری اور دیہی علاقوں میں واقع مسجد کے احاطے کے ارد گرد صاف صفائی کو یقینی بنائیں, سحری اور افطار کے وقت بجلی اور پانی کی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بنائیں اور مسجد کے قریب اسٹریٹ لائٹس کا انتظام کریں۔ متعلقہ محکمہ کو ہدایت دیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یو پی اقلیتی کمیشن کے رکن شمعون افروز نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں مسجد کے ارد گرد شراب کی دکان ہے تو اس کی شکایت ملنے پر اس پر کاروائی کی جائے گی، رمضان المبارک میں عبادت گزاروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔