لکھنو: اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کل 90 امیدوار میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہوتے ہی اب صورتحال واضح ہو گئی ہے کہ کونسے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ دراصل کل 149 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 95 امیدوار اہل پائے گئے۔ 30 اکتوبر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی جس میں پانچ امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لیے۔ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں 90 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اپنے نام واپس لینے والے اہم امیدوار:
میراپور اسمبلی سے آزاد امیدوار شاہ محمد رانا نے اپنا نام واپس لے لیا۔
کنڈرکی سیٹ سے دو امیدواروں، جیویر سنگھ اور بارانند نے اپنے نام واپس لے لیا۔