اردو

urdu

یوپی: وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی ریل کی پٹری پر گر گئیں - Vande Bharat train

By PTI

Published : Sep 17, 2024, 3:19 PM IST

Updated : Sep 17, 2024, 3:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر اٹاوہ میں وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانےکے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس میں بی جے پی کی رکن اسمبلی پلیٹ فارم سے پٹریوں پر گرگئی۔ اسی دوران ٹرین نے ہارن بجایا تاہم ٹرین کو فی الفور روکنے کا اشارہ کیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

UP: BJP MLA falls on rail track while flagging off Vande Bharat train
UP: BJP MLA falls on rail track while flagging off Vande Bharat train (PTI)

اٹاوہ: بی جے پی کی اٹاوہ سے رکن اسمبلی سریتا بہدوریہ آگرہ- وارانسی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی لہرانے کے دوران پیر کے روز ریلوے پٹریوں پر گر گئیں۔ واقعے کی مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ یہ واقعہ ایک پر ہجوم پلیٹ فارم پر پیش آیا جب وندے بھارت ٹرین شام 6 بجے روانگی کے لئے پلیٹ فارم پر پہنچی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 61 سالہ بی جے پی رکن اسمبلی ہرا جھنڈا پکڑے ہوئے لوگوں میں شامل تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ وندے بھارت ٹرین کے ورچوئل افتتاح کے بعد 20175 نمبر والی ٹرین کو آگرہ سے وزیر ریل روونیت سنگھ بٹو نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے رابطہ کرنے پر بی جے پی کے اٹاوہ یونٹ کے خزانچی سنجیو بھدوریا نے کہا کہ " بی جے پی رکن اسمبلی کو ریل پٹریوں سے ہٹانے میں مدد کی گئی اور اس کے بعد وہ ہری جھنڈی دکھانے کے پروگرام کے لیے پلیٹ فارم پر کچھ دیر انتظار کرتی رہیں"۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ ''بعد میں رکن اسبملی نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور اب اپنے گھر پر آرام کر رہی ہے۔ انہیں کوئی واضح جسمانی چوٹ نہیں آئی۔ اگر کوئی اندرونی چوٹ ہے تو اس کی تصدیق ہونا باقی ہے" ٹرین کی آمد پر پلیٹ فارم پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا جب مختلف سیاسی شخصیات، بشمول سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان جتیندر دوہرے، سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکر، اور موجودہ رکن اسمبلی سریتا بھدوریا، فلیگ آف میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی ٹرین کے ہارن نے اس کی روانگی کا اشارہ دیا، پلیٹ فارم افراتفری کا شکار ہو گیا اور حامیوں نے پوزیشن کے لیے ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی میں رکن اسمبلی پلیٹ فارم سے نیچے ٹرین کے سامنے ریلوے پٹریوں پر گر گئی۔ مسافروں نے ٹرین کو بروقت روکا جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بھدوریا کو پولیس نے تیزی سے پٹریوں سے اٹھایا اور ہسپتال لے جایا گیا۔ وندے بھارت ایکسپریس کے آپریشن کی تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ریلوے کے آگرہ ڈویژن کے پی آر او پراشتی سریواستو نے کہا کہ تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ٹرین آگرہ اور وارانسی کے درمیان تقریباً سات گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی۔ واپسی ٹرین وارانسی سے آگرہ تک 20176 نمبر کے طور پر چلائے گی، جبکہ آگرہ- وارانسی سروس کا نمبر 20175 ہوگا۔

Last Updated : Sep 17, 2024, 3:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details