اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمیر احمد خان کو بہارکانگریس اقلیتی سیل کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا - Bihar Congress Minority Cell

بہار کانگریس اقلیتی سیل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ گیا کے رہائشی عمیراحمد خان کو بہارکانگریس اقلیتی سیل کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ عمیر احمد خان جھارکھنڈ اقلیتی سیل کے انچارج تھے۔

عمیر احمد خان عمران پرتاب گڑی کے ساتھ
عمیر احمد خان عمران پرتاب گڑی کے ساتھ (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 18, 2024, 10:53 AM IST

گیا:بہار کانگریس اقلیتی سیل کا صدر عمیر احمد خان کو بنایا گیا ہے۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری وینو گوپال نے لیٹر جاری کر دیا ہے۔ عمیر خان کا تعلق بہار کے گیا ضلع سے ہے۔ راہل گاندھی کے ساتھ وہ بھارت جوڑو یاترا میں شامل تھے، ان کا شمار راہل گاندھی کی ٹیم میں ہوتا ہے۔

کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر و راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کے بھی وہ بے حد قریب ہیں۔ حالیہ برسوں میں کانگریس نے ان پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور کئی بڑی مہم میں اُنہیں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وہ جھارکھنڈ کے اقلیتی سیل کے انچارج بنائے گئے تھے، جھارکھنڈ میں انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے میں بڑا کردار ادا کیا تھا، کہا جارہا ہے کہ اسی محنت کے نتیجے میں انہیں بہار اقلیتی سیل کا صدر بنایا گیا ہے۔ اُنہیں ایسے وقت میں کانگریس اقلیتی سیل کا صدر بنایا گیا ہے جب بہار میں مسلم رہنماء اور کارکن سمیت عام مسلمان ہر دن کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، اگلے برس بہار اسمبلی کا انتخاب بھی ہونا ہے اور بہار میں کانگریس کی مسلمانوں کے درمیان پکڑ کمزور ہورہی ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بہار میں کانگریس اقلیتی سیل حال کے گزشتہ برسوں میں متحرک نظر نہیں آرہا تھا، مسلمانوں کے بڑے مسائل پر بہار میں کانگریس کی آواز بلند نہیں ہوتی تھی۔

عمیر احمد خان کو بہارکانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی صدر منتخب کیا گیا (ETV BHARAT)

عمیر خان کو کانگریس نے مسلمانوں کو جوڑنے کے لیے ایک بڑی ذمہ داری دی ہے۔ اگر وہ اگلے چھ ماہ میں بہار میں مسلمانوں کے درمیان اگر پارٹی کو مضبوط کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو پارٹی میں عہدہ بڑا او مضبوط ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے تاریخی کردار پر گلبرگہ میں اجلاس

عمیر خان نے اس دوران نمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی اعلی قیادت بالخصوص قومی صدر ملکا ارجن کھڑکے، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، قومی جنرل سکریٹری وینو گوپال اور پارٹی کے اقلیتی سیل کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی سمیت کانگریس کے سبھی بڑے رہنماؤں نے ان پر جو اعتماد کیا ہے۔ ان پر وہ کھرا اترنے کی کوشش کریں گے اور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details