احمد آباد:احمد آباد کے اساروا علاقہ میں دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس علاقہ میں دادا ہریر کی واو کے قریب ریلوے کی دیوار گرنے سے آس پاس رہنے والے کل پانچ افراد دب گئے۔ جس کی وجہ سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے 108 کے ذریعہ سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
احمد آباد کے اساروا علاقہ میں دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک - Wall Collapsed in Ahmedabad
Wall Collapsed in Asarwa area of Ahmedabad: احمد آباد کے اساروا علاقہ میں دیوار گرنے کے سبب دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔ احمد آباد میں جمعہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں شہر کے اساروا علاقے میں ہیریٹیج اسٹیپ ویل ڈائی ہریر نی واو کے قریب اساروا ریلوے یارڈ کی دیوار گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔
Published : Apr 20, 2024, 11:36 AM IST
مئو: شادی تقریب میں دیوار گرنے سے چھ خواتین اور بچوں کی موت، متعدد زخمی
فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچنے سے پہلے ہی مقامی لوگوں نے تمام لوگوں کو باہر نکال لیا تھا۔ جس میں دو افراد موقع پر دم توڑ چکے تھے جب کہ تین افراد بے ہوش حالت میں تھے۔ جنہیں فوری علاج کے لیے 108 ایمبولنس میں سولس اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس حوالے سے فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دیوار کیسے گری اور یہ لوگ دیوار کے قریب کیسے رہتے تھے۔ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی اور بتایا گیا کہ ملبے تلے کوئی بھی نہیں پھنسا ہے۔
فائر بریگیڈ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو ساڑھےدس بجے ایک پیغام موصول ہوا کہ اساروا علاقہ میں دادا ہریر کی واو کے پیچھے ریلوے کی متوازی دیوار گر گئی ہے اور کچھ لوگ اس کے نیچے پھنس گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی دو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تاہم فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچنے سے قبل ہی مقامی لوگوں نے دیوار کے نیچے پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جو لوگ ملبے میں باہر نظر آرہے تھے ان لوگوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر کھینچ کر باہر نکالا۔ 108 کو بھی اطلاع دی گئی۔ مقامی لوگوں نے مجموعی طور پر پانچ افراد کو باہر نکالا جس میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ جب کہ تین افراد زندہ بج گئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے یہ لوگ ریلوے کے دیوار کے پاس کیوں بیٹھے تھے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔