چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر متاثرہ کے اہل خانہ کی پٹائی، دو گرفتار ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے پائیدھونی علاقے میں چند شرپسندوں نے چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے والے شخص پر حملہ کردیا۔شرپسندوں نے اس شخص کی زبردست پٹائی کی۔شرپسندوں نے بیچ بچاو کرنے والوں کو نہیں بخشا۔مقامی باشندے جب معاملے کو رفع دفع کرنے کے مداخلت کی تو شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے۔سارا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واردات گزشتہ 21 فروری کی درمیانی شب کی ہے۔جب پاکٹ مار گینگ کے کارکنان متاثرہ شخص کے گھر میں چھیڑ خانی کی غرض سے تاک جھانک کر رہے تھے۔۔جب متاثرہ شخص نے اس کی مخالفت کی تو پاکٹ مار گینگ کے کارکنان نے نہ صرف زدوکوب کیا بلکہ اسے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔۔یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ دونوں کا تعلق سلیم پاکٹ مار گینگ سے ہے جن کی ان دنوں بھینڈی بازار، مینارہ مسجد اور اطراف کے علاقوں میں دہشت قائم ہے۔بتایا جاتا ہے کہ رمضان آنے والا ہے۔ ایسے میں پاکٹ مار گینگ علاقے کے فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کے لئے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر پتھراؤ
حالانکہ پولیس نے گینگ کے خلاف کئی شکایتیں درج کی ہیں۔باوجود اس کے اس طرح کی وارداتیں پیش آتی ہیں۔مقامی تھانےکی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں دو ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمین کی شناخت بادشاہ خان اور ارشد مرزا کے طور پر پوئی ہے۔