اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ضلع میں خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے گذشتہ 33 سالوں سے عازمین کو ہر سال مفت تربیتی کیمپ منعقد کی جاتی ہے، ہر سال اورنگ آباد کے حاجیوں کے لیے چھ نشستیں تربیتی ہوتی ہیں، جن میں حج کی پوری معلومات فراہم کی جاتی ہے، یہ نشستیں حج کمیٹی آف انڈیا کے تعاون سے کی جاتی ہے۔ جس میں اورنگ آباد ضلع کے علاوہ قریبی اضلاع کے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ اس سال اب تک خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے چار تربیتی نشست مکمل ہو چکی ہے، اور سنیچر وہ اتوار کو دو نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 ہزار ویٹنگ لسٹ والے لوگ بھی اس تربیتی نشست میں آسکتے ہیں، ساتھ ہی ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپنے پاسپورٹ سائز فوٹو لائے اور بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائے کیونکہ نشست کے دوران بچوں سے خلل پیدا ہوتا ہے۔
اورنگ آباد ضلع خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کی آخری دو روزہ تربیتی نشستیں حج ہاؤس قلعہ آرک میں 27 اپریل سینچر اور 28 اپریل اتوار کو منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان نشتوں کا آغاز صبح 9:30 بجے سے ہوگا اور مغرب سے قبل اختتام عمل میں آئیگا ۔ 27 اپریل سنیچر کی صبح 9:30 بجے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد خدمات حجاج کمیٹی کے صدر و جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے صدر مدرس الحاج مولانا نسیم الدین مفتاحی کا ابتدائی خطاب ہوگا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا نسیم الدین مفتاحی نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ حج کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں، اب تک خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے اورنگ آباد میں چار نشستیں مکمل کی جا چکی ہے۔ پہلی نشست میں حج کی تیاری پر بات کی گئی۔ دوسری نشست میں احرام، عمرہ اور مکّے کی تاریخ کو بیان کیا گیا تھا۔ تیسری نشست میں حج کے پانچ دن تفصیل سے بیان کیے گئے تھے۔ چوتھی نشست میں مدینہ منورہ کی حاضری کا طریقہ اور مدینہ کے تاریخی مقامات کی تفصیلی معلومات دی گئی۔