اجمیر:اجمیر شریف درگاہ کے خدامیں خواجہ کی جانب سے ان کے بزرگ دادا صاحب حضرت سید خواجہ فخر الدین گردیجی رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس کا انعقاد کیا گیا۔ انجمن سید زادگان معینیہ فکریہ چشتیہ کے ممبر اور عرس کنوینر حاجی سید عمران چشتی کے مطابق ان کے دادا صاحب حضرت خواجہ فخر الدین گردیجی کا سالانہ عرس کے موقع پر سید شمیم چاچا نیازی کے یہاں سے چادر کا جلوس عصر کی نماز کے بعد شروع ہوا۔
صوفیانہ قوالیوں کے درمیان خدامیں خواجہ بے حد عقیدت اور احترام سے چادر کو اپنے سر پر رکھ کر نظام گیٹ - بلند دروازہ - مسجد صندل خانہ ہوتے ہوئے بیگمی دالان پہنچے جہاں خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا۔نیاز و نظر پیش کی گئی۔ عقیدت کی چادر استانہ شریف کے توشی خانے کے پاس دادا صاحب کے مزار مبارک پر پیش کی گئی۔