اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ادارہ فیض عالمگیر کی جانب سے مدرسہ عتبان ابن مالک قائم کیا گیا جہاں چکے ذریعے قرآن کریم حفظ کروایا جاتا ہے۔اس مدرسے سے حفظ کرنے والے نابینا طالب علموں حافظ شیخ عمران اور حافظ شیخ کامران نے صبح بعد فجر سے بعد مغرب تک ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنایا۔
ان دونوں ہی ہونیار حفاظ اکرام نے 15 مہینے میں مکمل قرآن کریم حفظ کیا ہے۔ اسی طرح فیض عالمگیر ادارے کا ایک اور طالب علم سید عبداللہ بیابانی نے بھی اپنی عصری تعلیم جاری رکھتے ہوئے 18 ماہ میں مکمل قرآن کریم حفظ کیا۔ ان تینوں حفاظ اکرام کی مہمان خصوصی مولانا عبدالقدیر مدنی کی موجودگی میں دستار بندی کی گئی۔مہمانوں نے انہیں انعامات اور دعاؤں سے نوازا ۔